ٹی 20 رینکنگ: ٹیم پاکستان اور بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

November 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ٹی 20 رینکنگ: ٹیم پاکستان اور بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ،ٹیم رینکنگ میں پاکستان کا پہلا نمبر ہےجبکہ بیٹسمینوں میں بابر اعظم بدستور سرفہرست ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم 876 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون پوزیشن پر ہیں۔

876 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا دوسرا جبکہ انگلینڈ کے ڈیون ملان کا تیسرا نمبر ہے۔

نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے، آسٹریلیا کے گلین میکسویل پانچویں، افغانستان کے حضرت اللہ چھٹے، بھارت کے روہیت شرما ساتوں، بھارت ہی کے لوکیش راہول آٹھویں ، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نویں اور انگلینڈ کے ایون مورگن دسویں نمبر پر ہیں۔

بولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان 757 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہیں، نیوزی لینڈکے مچل سینٹنردوسرے جبکہ پاکستان کے عماد وسیم تیسرے، آسٹریلیا کے ایڈم زامپا چوتھے اور شاداب خان پانچویں نمبر پر ہیں۔

جنوبی افریقا کے اینڈائل فیلو کوایو چھٹے، انگلینڈ کے عادل رشید ساتویں، افغانستان کے مجیب الرحمان آٹھویں، آسٹریلیا کے ایشٹن ایگر نویں اور انگلینڈ کے کرس جارڈن دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی پہلے، آسٹریلیا کے گلین میکسویل دوسرے، اسکاٹ لینڈ کے رچرڈ بیرنگٹن تیسرے،بنگلادیش کے محموداللہ چوتھے اور زمبابوے کے سین ولیمز پانچویں نمبر پر ہیں۔

ٹیموں میں پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے باوجود بدستور پہلے نمبر پر تو ہے لیکن نمبر ٹو آسٹریلیا سے اس کا فرق صرف ایک پوائنٹ رہ گیا ہے ،انگلینڈ کی تیسری اور بھارت کی پانچویں پوزیشن ہے۔