کوشش تھی لمبی پارٹنرشپ بناؤں، اسد شفیق

November 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کوشش تھی لمبی پارٹنرشپ بناؤں، اسد شفیق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اسد شفیق نے کہا ہے کہ میری کوشش تھی لمبی پارٹنرشپ بناؤں کیونکہ اوپنرز جلدی آؤٹ ہوگئے، پلان تھا کہ بڑی شراکت بنے گی تو ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہوگی۔

پرتھ اسٹیڈیم میں ایک انٹرویو کے دوران اسد شفیق کا کہنا تھا کہ دفاع مضبوط کرنے کی پریکٹس کررہا تھا اور جو خراب بال آئے اس پر باونڈریز لگاؤں۔

بابر اعظم اور اسد شفیق نے 276 رنز کی شاندار ناقابل شکست پارٹنر شپ بناکر ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

انہوں نے بتایا کہ بیٹنگ کے دوران بابر اعظم اور میں ایک دوسرے کی مدد کررہے تھے، جب میں کوئی خراب شاٹ کھیل رہا تھا تو بابراعظم مجھے گائیڈ کررہے تھے اور جب اُن سے کوئی غلطی ہوئی تو میں کوشش کرہا تھا کہ اُنہیں بتاؤں، اس سے دونوں کو فائدہ ہوا۔

پرتھ میں آسٹریلیا اے کے خلاف پاکستان کی ابتدائی تین وکٹیں صرف 60 رنز پر گرگئی تھیں،تاہم بابر اعظم اور اسد شفیق نے 276 رنز کی شاندار ناقابل شکست پارٹنر شپ قائم کرکےٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

بابر اعظم 157 اور اسد شفیق 119رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔