جرمن فٹبال لیگ کا میچ میدان جنگ بن گیا

November 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

جرمن فٹبال لیگ کا میچ میدان جنگ بن گیا

جرمن فٹبال لیگ بنڈسلیگا میں فرینکفرٹ اور فریبرگ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ اس وقت میدان جنگ بن گیا جب فرینکفرٹ کے کپتان ڈیویڈ ابراہام نے فریبرگ کے مینیجر کو بھاگتے ہوئے ریسلنگ کا ایک داؤ لگا کر زمین پر گرا دیا۔

مینیجر کو گرتے دیکھ کر فریبرگ کے کھلاڑی میدان میں اتر آئے اور میچ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔

میچ فریبرگ نے فرینکفرٹ کو ایک گول سے ہرا دیا جبکہ ریفری نے کپتان ڈیویڈ ابراہام کو ریڈ کارڈ دکھا کر باہر کا راستہ بھی دکھا دیا۔