میک گریگر کا حملہ کرنے کے الزام کا اعتراف

November 12, 2019

لندن (جنگ نیوز) مکسڈ مارشل آرٹس کے فائٹر کونر میک گریگر نے اپریل میں ڈبلن کے ایک پب میں تکرار کے بعد حملہ کرنے کے الزام کا اعتراف کر لیا ۔ اگست میں ہونے والے واقعے کی فوٹیج میں پتہ چلا کہ میک گریگر نے ڈرمنگ میں واقع ماربل آرچ پب میں ڈیسمنڈ کیوگ کے سر پر حملہ کیا تھا ۔