ربیع الاول کا ماہ مبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے،سعید الحسن شاہ

November 12, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کی 36ویں عالمی میلاد کانفرنس سے،صوبائی وزیر مذہبی امورپیر سید سعید الحسن شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضورؐ کے میلاد کا مہینہ ہر مسلمان کے لیے مسرت اور شادمانی کا عظیم تحفہ لے کر آتا ہے، ربیع الاول کا ماہ مبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔