ماحولیات کو نئے تعلیمی نصاب میں لازمی مضمون بنایا جائے: مونس الٰہی

November 12, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ماحولیات کو تعلیمی نصاب میں لازمی مضمون بنایا جائے، نئے قومی تعلیمی نصاب میں ہر سطح پر طلبہ و طالبات کو موسمی تبدیلی اور اس کے اثرات سے نبرد آزما ہونے کی تعلیم اور عملی تربیت آج فراہم کرنے سے ہی ہم اپنا کل محفوظ اور بہتر رکھ سکیں گے۔