32ماڈل بازار اور کسان مارکیٹیں پورا ہفتہ کھلی رہیں گی

November 12, 2019

لاہور(اکنامک رپورٹر) ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول نے صوبہ بھر میںقائم 32ماڈل بازار اور کسان مارکیٹیں پورا ہفتہ کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال نے کہا کہ کسان مارکیٹوں میں صارفین کاشتکارو ں سے براہ راست سبزیوں اورپھل سستے داموں خرید سکیں گے۔