’کھلاڑیوں نے پاکستان کو جو مقام دیا، کاش سیاستدان بھی دیتے‘، شاہد آفریدی

November 12, 2019

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے پاکستان کو جو مقام دیا ہے کاش کہ ہمارے سیاست دان بھی وہی مقام دیتے ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

’کھلاڑیوں نے پاکستان کو جو مقام دیا، کاش سیاستدان بھی دیتے‘، شاہد آفریدی

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے معروف صحافی سلیم صافی کے طنزیہ ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر 70 سال کا بوجھ ہے تھوڑا وقت انہیں بھی دیں۔

شاہدآفریدی نے لکھا کہ دنیا بھر میں کھلاڑیوں نے پاکستان کو جو مقام دیا ہے کاش کے ہمارے سیاست دان بھی دیتے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کرشمے کھلاڑی دکھاتے رہے ہیں اتنی جلدی ہمت نہ ہاریں۔

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے پاکستان زندہ آباد بھی لکھا۔

واضح رہے کہ سلیم صافی نےٹماٹروں کی بڑھتی ہوئی قیمت پر حکومت پر طنز کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اب بھی کوئی کمی رہ گئی ہے تو شاہد آفریدی کو وزیراعظم بنا لیں۔

ساتھ ہی انہوں نے اسکواش سے منسلک کھلاڑیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں وزیر اعظم بنانے کا بھی مشورہ دیا اور لکھا کہ ’پھر بھی کچھ کمی رہ جائے تو جان شیر خان اور ان کے بعد جہانگیر خان کو بنا لیں۔‘

یہ بھی پڑھیے: مشیر خزانہ کے نزدیک ٹماٹر 17 روپے کلو

یاد رہے کہ جان شیر خان 10 سال تک اسکواش کی دنیا پر راج کرنے والے سابق چیمپئن ہیںجبکہ سلیم صافی نے 55 سالہ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کا نام بھی لیا۔