سیلز سُپر اسٹار

November 17, 2019

مصنّف: برائن ٹریسی

متّرجم:ریاض محمود انجم

صفحات: 120

قیمت: 300 روپے

ناشر:بُک ہوم، بُک اسٹریٹ 46،مزنگ روڈ،لاہور۔

ایک اچھاسیلز مین بننے کے لیے سخت محنت اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے۔ کسی پراڈکٹ کو صارفین میں نہ صرف متعارف کروانا، بلکہ اُسے صارفین کے دِل میں اس طرح بٹھا دینا کہ وہ اُسے خریدنے پر مجبور ہو جائیں،ایک اچھے سیلز مین ہونے کی نشانی ہے۔

مصنّف نے طویل اور عمیق مشاہدے اور تجربے کی روشنی میں اس شعبے میں آنے والوں کو کام یابی کے گُر بتائے ہیں۔ ان کی یہ کتاب ’’انٹرنیشنل بیسٹ سیلر‘‘ کی کٹیگری میں شمار کی جاتی ہے۔ریاض محمود انجم نے اُردو داں قارئین کے لیے اسے آسان زبان میں منتقل کر دیا ہے۔