کراچی میں ڈینگی وائرس نے ایک اور جان لے لی

November 12, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی میں ڈینگی وائرس نے ایک اور جان لے لی

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں، شہر میں ایک اور جان ڈینگی وائرس کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہوگئی۔

کراچی میں تین سالہ تابش عامر ڈینگی وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گیا، جس کے بعد سندھ بھر میں ڈینگی سے جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔

انسداد ڈینگی کنٹرول پروگرام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 269 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے جس کے بعد سندھ بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدا د 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

کراچی میں صرف ماہ اکتوبر میں 5 ہزار سے زائد کیسسز سامنے آئے ہیں۔

ڈینگی سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات

ڈینگی کا مچھر خاص طور پر صبح اور شام کے وقت کاٹتا ہے۔ صبح اور شام میں اپنا جسم ڈھانپنے، پانی کا صحیح نکاس اس مچھر کو بیماری پھیلانے اور افزائش نسل سے روکنے میں خاصا مددگار ثابت ہوتا ہے۔ حفاظتی اقدامات ہی اس وائرس سے بچاؤکا ذریعہ ہے۔

ڈینگی بخار ایک موذی مرض ہے تاہم کہاوت ’’احتیاط علاج سے بہتر ہے‘‘ کے مصداق احتیاط کرکے اس سے مرض سے بچا جاسکتا ہے۔