’بیبر نے مجھ سے فائٹ کی تو اسے برباد کردوں گا‘

November 12, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

’بیبر نے مجھ سے فائٹ کی تو اسے برباد کردوں گا‘

یوٹیوب اسٹار کے ایس آئی نے کہا ہے کہ اگر پاپ اسٹار جسٹن بیبر ان سے فائٹ کریں گے تو وہ انہیں برباد کردیں گے۔

حال ہی میں لاس اینجلیس میں کے ایس آئی اور لوگان پال کے درمیان ہونے والی فائٹ کے دوران جسٹن بیبر تماشائی میں کھڑے ہوئے دیکھائی دیے۔

یہ میچ دونوں اسٹارز کا ری میچ تھا، اس سے قبل کے ایس آئی کو لوگان پال سے ناک آؤٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اس مرتبہ اس نے اپنی شکست کا بدلہ لے لیا۔

اس موقع پر کے ایس آئی کو جسٹن بیبر کو مبینہ طور پر دھکمی دیتے ہوئے سنا گیا، جس میں وہ کہہ رہا تھا کہ ’جسٹن بیبر میں تمہیں تباہ کر دوں گا، یہ میرے لیے کچھ بھی نہیں ہے‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’یہ لڑکا نہیں جانتا کہ لڑنا کیسے ہے، تو اس کو صرف گائیکی تک ہی محدود رہنا چاہیے‘۔

کے ایس آئی نے یہ بھی کہا کہ اگر پھر بھی بیبر فائٹ کرنا چاہتے ہیں تو ہم اس کا بندوبست کریں گے‘۔

جسٹن بیبر لوگان پال کی فائٹ کے دوران تماشائی میں کھڑے ہوئے دیکھائی دیے

اسپورٹس پروموٹر ایڈی ہیرن نے انکشاف کیا ہے کہ کے ایس آئی اور پال کے درمیان میچ کے فاتح سے 6 سیلیبریٹیز فائٹ کرنا چاہتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ جو لوگ پال سے فائٹ کرنا چاہتے تھے ان میں کھیلوں، موسیقی اور اداکاری کی دنیا سے تعلق رکھنے والے سیلیبریٹیر شامل ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر یوٹیوب اسٹار اور پاپ گلوکار کے درمیان فائٹ ہوتی ہے تو وہ کروڑو ڈالر کی فائٹ ہوگی۔

خیال رہے کہ رواں برس جون میں جسٹن بیبر اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو ایم ایم اے فائٹ کا چیلنج کیا تھا۔