تھرڈ کوارٹر گروتھ،دس برس کی کم ترین سطح پر ریکارڈ

November 13, 2019

لندن (پی اے) تھرڈ کوارٹر کی جی ڈی پی گروتھ گزشتہ دس برسوں کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی جی ڈی پی گروتھ سال بہ سال کم ہوکر تین ماہ سے اب تک کم ترین سطح ہے، جولائی سے ستمبر میں محض 0.3فیصد اضافے کے باعث اکانومی ریسیشن سے بچ گئی ہے، اکانومی دوسرے کوارٹر میں سکڑ گئی تھی اور دو کوارٹر سے سست روی ریسیشن کا اشارہ ہوسکتی تھی، اگرچہ بینک آف انگلینڈ کے اکنامسٹس سمیت کئی اکنامسٹس نے پیش گوئی کی تھی کہ جولائی سے ستمبر میں اکانومی 0.4فیصد نمو پائے گی لیکن اس رفتار سے نہ بڑھ سکی، آف آف نیشنل سٹیٹیٹکس(او این ایس) کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ جولائی میں اچھی پرفارمنس کی وجہ سے اکانومی تیسرے کوارٹر میں مسلسل بڑھوتری میں رہی، سروسز میں گروتھ سب سے زیادہ ہے، اس کے ساتھ ہی کنسٹرکشن بھی اچھے نتائج دے رہی ہے، مینوفیکچرنگ میں گروتھ نہ ہوسکی، اشیاء وخدمات کی ایکسپورٹ میں بڑھوتری کے باعث تجارتی خسارہ کم ہوا، ستمبر کے مہینے میں جی ڈی پی ایک فیصد گری ہے، پی ڈبلیو سی کے چیف اکنانومسٹ جان ہاکس ورتھ نے بتایا کہ تیسرے کواٹر میں مثبت گروتھ جولائی کے مہینے میں زیادہ نمو کی وجہ سے آگئی ہے، اگست اور ستمبر میں پیداوار میں کمی ہوئی جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اکانومی چوتھے کوارٹر میں جانے کا مومینٹم کھو گئی تھی، ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ اس کی بھی شہادت کہیں نہیں ملی کے بریگزٹ ڈیڈ لائن کے پیش نظر کوئی ذخیرہ اندوزی کی گئی، پیتھیان کیکرو اکنامکس کے اکانومسٹ سیمپویل ٹومز نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے فورتھ کوارٹر کے آغاز میں ذخیرہ اندرونی کی گئی ہو۔