ٹونی بلیئر کے فرسٹ ہیلتھ سیکرٹری فرینک ڈابسن انتقال کر گئے

November 13, 2019

لندن( پی اے) ٹونی بلیئر کے فرسٹ ہیلتھ سیکرٹری فرینک ڈابسن انتقال کر گئے، ان کی عمر 79 سال تھی، یارکشائر سے تعلق رکھنے والے سیاستدان ڈابسن نے چار سال قبل ہائوس آف کامنز سے استعفیٰ دیا تھا، وہ ہالبورن اور سینٹ پینکراس سے 36 سال تک ایم پی رہے، ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سر کیر سٹیمر نے ان کی جگہ لی تھی، جو ان دنوں شیڈو بریگزٹ سیکرٹری ہیں، ڈابسن فیمی کے ترجمان نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے علیل تھے، ڈابسن نے اُس سال کامنز میں قدم رکھا جب مارگریٹ تھیچر وزیراعظم بنی تھیں، انہوں نے بیک بینچز پر بیٹھ کر کئی پارٹی پالیسیز پر آواز اٹھائی جن میں عراق جنگ، طلبا فیسوں میں اضافہ، این ایچ ایس کی جزوی مارکیٹائزیشن وغیرہ شامل تھیں۔