سالفورڈ ریمیمبرنس سنڈے فائر ورک پر ایک شخص کو چارج کردیا گیا

November 13, 2019

لندن ( پی اے ) سالفورڈ ریمیبرنس سنڈے فائر ورک کے الزام میں ایک شخص کو چارج کر دیا گیا اس فائر ورک نے ریمیمبرنس سنڈے ایونٹ میں دو منٹ کی خاموشی تلپٹ کر دی تھی ۔ جب سینٹوپ میں فائر ورک شروع ہوا تو اس وقت ایونٹ میں سیکڑوں افراد خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خاموشی اختیار کرنے اور سروس سننے کیلئے موجود تھے ۔ فائر ورک ایک غیر استعمال پب سے کیا گیا جس سے خراج عقیدت کیلئے آنے والے متعد افراد میں اشتعال پید ہو گیا ۔ 38 سالہ سٹیورٹ پوٹس کو سالفورڈ مجسٹریٹس کورٹ میں پبلک مقام پر فائر ورک کرنے کے الزام میں پیش کیا جائے گا۔ بارو روڈ سے تعلق رکھنے والے پوٹس پر پبلک آرڈر آفنس کا الزام بھی ہے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس نے کہا کہ اسے چرچ سٹریٹ میں پب سے پیدا کی جانے والی خلل پر طلب کیا گیا تھا۔ جب فائر ورک ہوا تو خراج عقیدت کیلئے آنے والے مشتعل ویٹرنرز نے پب کا دروازہ توڑنے اور کھڑکیوں سے چڑھنے کی کوشش کی تھی تاہم کسی کے اس واقعے میں زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔