ویرات کوہلی ڈیوڈ وارنر کی3سالہ بیٹی انڈی رائی کے آئیڈیل

November 13, 2019

لندن( نیوز ڈیسک) کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی 3سالہ بیٹی انڈی رائی نے اپنے والد کی انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں بڑے ہوکر ویرات کوہلی بننے کااظہار کرکے ویرات کوہلی کو اپنا آئیڈیل ثابت کردیاہے، دی میل نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ انھوں نے اپنی پوسٹ میں اپنے والد کو بھارتی سٹار قرار دیاہے ،وارنر پرجب بال ٹیمپرنگ سکینڈل میں پابندی لگائی گئی تھی تو ویرات کوہلی نے ان کی مدد کی تھی۔ڈیوڈ وارنر کی بیٹی نے ویرات کوہلی کو اپنا آئیڈیل اپنے مکان کے عقبی حصے میں آسٹریلین بیٹس مین کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے یہ بات کہی ، 33سالہ کرکٹر نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اس کے ہاتھ میں کرکٹ کابیٹ نظر آرہا تھا۔تصویر میں انڈی پیلے رنگ کاپلاسٹک کابیٹ پکڑے ہوئے اپنے والد کی جانب سے بولنگ کاانتظار کرتی نظر آرہی ہیں۔وارنر کی اہلیہ کینڈیس نے اپنی پوسٹ میں لکھاہے کہ اس چھوٹی سے بچی نے کافی وقت بھارت میں گزارا ہے۔کوہلی اور وارنر کرکٹ کے میدان میں ایک دوسرے کے سخت مدمقابل تصورکئے جاتے تھے کیونکہ دونوں ہی جدید دور کے بہترین بیٹس مین تصور کئے جاتے تھے گزشتہ سال جب وارنر پر آسٹریلیا کے بال ٹیمپرنگ کے الزام میں 12ماہ کی پابندی عاید کی گئی تھی تو ویرات کوہلی ان کی حمایت میں سامنے آئے تھے۔