اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، 100 انڈیکس 38 پوائنٹس کم ہوگیا

November 13, 2019

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا،منگلکو اتارچڑھاؤ کے بعد مارکیٹ میں مندی رہی، 100انڈیکس 38پوائنٹس کم ہو گیا ،سرمایہ کاری مالیت 12ارب 56کروڑ روپے بڑھ گئی،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت 3.22فیصدزائد جبکہ 51.18فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اتارچڑھاؤ کاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 37.54پوائنٹس کمی سے 36765.56پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کومجموعی طورپر 381کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 195کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 173کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 12ارب 56کروڑ 44لاکھ 32ہزار 889 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 70کھرب 74ارب 84 کروڑ 44لاکھ 66ہزار 847روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر 29کروڑ 20لاکھ 60ہزار 810 شیئرز کا کاروبارہوا،جوپیرکی نسبت 91لاکھ 15ہزار 989 شیئرززائدہیں۔