بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے 7478.90 ملین ڈالر بھجوائے

November 13, 2019

کراچی( اسٹاف رپورٹر) رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ جولائی تا اکتوبرکے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 7478.90 ملین ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 7617.89 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں، اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق اکتوبر 2019 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 2000.80ملین ڈالر رہی جوستمبر 2019 کے مقابلے میں 14.46 فیصد زائد جبکہ اکتوبر 2018 کے مقابلے میں2.88 فیصد کم ہے۔