ڈاکٹر اقبال چوہدری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے قومی کمیٹی کے رکن منتخب

November 13, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزارت برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو وزارت کے تحت قائم قومی کمیٹی کا رکن منتخب کیا ہے، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق متعلقہ کمیٹی ملک سے 15 اعلیٰ ٹیکنالوجی کے حامل اداروں کو منتخب کرے گی اس کے بعد وزارت کے تحت انہیں قومی سطح پرجدید تر اداروں کی شکل دی جائے گی۔ اس کمیٹی میں پروفیسر اقبال چوہدری کے علاوہ دیگر پانچ اسکالر بھی شامل ہیں۔