نبی کریم ؐکی تعلیمات پر عمل کر کے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، پروفیسر نیازا حمد اختر

November 13, 2019

لاہور(خبر نگار) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازا حمد اختر نے کہا کہ نبی کریم ؐکی تعلیمات کو زندگی میں عملی طور پر اپنا کر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کلیہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام ’سیرت طیبہ اور عصری سماجی تحدیات‘ کے موضوع پر شیخ زائد اسلامک سنٹر کے آڈیٹوریم میں منعقد ہ سالانہ سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔