وقار یونس کو آج ’بریڈ مین ہال آف فیم ‘اعزاز سے نوازا جائے گا

November 13, 2019

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور موجودہ بولنگ کوچ وقار یونس کو آج سڈنی میں بریڈ مین ہال آف فیم کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بریڈمن میوزیم کی جانب سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ آج آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 13واں سالانہ بریڈمن گالا ڈنر وقار یونس کے اعزاز میں دیا جائے گا جس میں دنیائے کرکٹ کے ماضی اور حال کے نامور کھلاڑی شرکت کریں گے۔

ہر سال کرکٹ کے بریڈمن میوزیم کی جانب سے دو ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے جنہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہو۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور موجودہ بولنگ کوچ وقار یونس

اس اعزاز کی نامزدگی کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کرکٹ کے لیے ان کی لگن، محنت، تکریم، دیانت داری، ہمت، عاجزی اور عزم کو مد نظر رکھ کر کیا جاتا ہے ۔

واضحرہے کہ وقار یونس نے بحیثیت کھلاڑی اپنے شاندار کرکٹ کیریئر کے دوران ایک روزہ اور ٹیسٹ مقابلوں میں 789 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے وقار یونس کو 2013 سے اپنے ہال آف فیم میں شامل کر رکھا ہے ، یہ بات قابل ذکر ہے کہ وقار کے بعد کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی اس فہرست میں شامل نہیں ہوسکا ہے۔