جونیئر فٹبالرز میں انعامی چیکس کی تقسیم

November 14, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قطر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کراچی یونائیٹڈ کے انڈر 12 اور 14 یوتھ کے اعزاز میں وزیر اعلی سندھ کی جانب سے فٹبال ہاؤس چاکیواڑہ لیاری میں ظہرانہ دیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ کی جانب سے اعلان کردہ نقد چیک تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی سندھ کےُمعاون خاص برائے قانون بیرسٹر مرتضی وہاب تھے۔