الفا کالج اسپورٹس فیسٹول ختم

November 14, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈر17ٹگ آف وار (بوائز) ایونٹ میں ہیپی ہوم اسکول نے الفا کالج اسپورٹس فیسٹول ٹگ آف وار چیمپئن شپ جیت لی۔ الفا کالج اسپورٹس فیسٹول کے آخری روز ٹگ وار اور آرم ریسلنگ کے مقابلے ہوئے۔ اختتامی تقریب میں کائنات امتیاز، رابعہ شہزاد، ڈائریکٹر الفا کالج کاشان اقبال ودیگر نے انعامات تقسیم کیے۔