ٹینس فائنلز: نوواک جوکووچ کو شکست

November 14, 2019

لندن (نیوز ایجنسیز) آسٹریا کے ڈومینک تھائم نےراجر فیڈرر کے بعد سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو بھی ہرادیا۔ آسٹریا کے ٹینس اسٹار نے اے ٹی پی فائنلز گروپ اسٹیج میں عالمی نمبر دو نوواک جوکووچ کے خلاف پہلا سیٹ ہارنے کے بعد کم بیک کیا اور اور انہیں زیر کرلیا۔انہوں نے اپنے پہلے میچ میںراجر فیڈرر کو شکست دی تھی۔