احمد شہزاد سے جوڑاجانا درست نہیں، عمر اکمل

November 14, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد نے اتوار کو کہا تھا کہ میرا اور عمر اکمل کا موازنہ کرنا درست نہیں کیونکہ میری غلطی عمر اکمل پر اور عمر کی غلطی مجھ پر ڈال دی جاتی ہے جس سے دکھ ہوتا ہے۔ بدھ کو عمر اکمل نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ مجھے احمد شہزاد کے ساتھ جوڑا جاتا ہے، جو درست نہیں ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کم بیک کرنا کسی بھی کرکٹر کے لیے آسان نہیں ہوتا، سری لنکا کے خلاف کم بیک کرتے ہوئے پہلی بال گیند پر آئوٹ کرنا بدقسمتی ہی کہ سکتا ہوں۔ محنت کررہا ہوں اور یقین ہے مصباح دوبارہ ضرور پورا موقع دیں گے اور میں اس بار مایوس نہیں کروں گا۔