کارکردگی نیک شگون،ٹیسٹ سیریز کیلئے پرجوش ہیں،اظہر علی

November 14, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اے میں کئی منجھے اور ہوئے آزمودہ کار کھلاڑی شامل تھے۔ ان کے خلاف پاکستانی بولروں اور بیٹسمینوں نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی اور پاکستان کو میچ میں اچھی پریکٹس ملی ہے، کارکردگی نیک شگون ہے،‏ٹیسٹ سیریز کے لیے کھلاڑی بڑے پرجوش ہیں ‏پاکستان ٹیم نے اب تک آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی ، ٹیم کے پاس تاریخ بنانے کا موقع ہے۔ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے بیس وکٹیں لینا ضروری ہے۔ بدھ کو میچ کے بعد ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسد شفیق اور بابر اعظم نے زبردست بیٹنگ کی۔ دوسری اننگز میں شان مسعود اور افتخار احمد نے رنز بنائے۔آسٹریلیا اے کو122 رنز پر آئوٹ کرنا آسان نہیں تھا۔ عمران خان اور شاہین آفریدی نے اچھی بولنگ کی۔ نسیم شاہ نے تیسرے روز زبردست بولنگ کی۔