سردیوں میں بال روکھے ہو جائیں تو کیا کریں؟

November 14, 2019

موسم سرما میں بالوں کے روکھے پن اور جھڑنے سے ہر کوئی پریشان نظر آتا ہے، جس کے لیے مہنگی بیوٹی پروڈکٹس کے استعمال کے بجائے اگر گھر ہی میں موجود قدرتی اجزا سے علاج کر لیا جائے تو اس کے نتائج بہترین اور سستے ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: کیا آپ’ کیراٹین ہیئر ٹریٹمنٹ‘ کروانےکا سوچ رہی ہیں؟

سردیوں میں خشک ہوا چلنے کے باعث بالوںکو کافی نقصان پہنچتا ہے جس کے نتیجے میں بال بکھرے ہوئے بے جان نظر آتے ہیں، خشک موسم میں بالوں کو سلجھانا بھی ایک اہم مرحلہ ہوتا ہے ایسے میں مندرجہ ذیل طریقوں سے بالوں کے مسائل سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

وٹامن ای ماسک

وٹامن ای بالوں کا بنیادی وٹامن ہے، اس کے استعمال سے بالوں میں نمی بر قرار رہتی ہے اور جڑیں مضبوط اور نرم ہونے کی وجہ سے بالوںکے جھڑنے میں کمی آتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: سر کی خُشکی ختم کرنے کے گھریلو نسخے

وٹامن ای کے 2 کیپسول لیں اور اس میںایلوویرا جیل اور باداموں کا تیل شامل کر کے یکجان کر لیں، اب اس مائع کو بالوںکی جڑوں سے لے کر سروں تک لگالیں، 1 گھنٹے بعد کسی بھی کم کیمیکل والے شیمپو یعنی ’مائلڈ شیمپو ‘ سے بال دھو لیں، اس عمل کو ہفتے میں دو بار دہرائیں ۔ اس کے نتائج حیران کن ہیں۔

کھوپرے کا تیل اور ایلوویرا جیل

منٹوں میںتیار ہو جانے والا کھوپرے کا تیل اور ایلوویرا جیل کا مرکب روکھے اور بے جان بالوں کے لیے ایک معجزاتی علاج ہے، کھوپرے کے تیل میں ایلوویرا جیل کو اچھی طرح مکس کریں اور اسے بالوں کی جڑوں اور سروں پر لگا کر سر پر دوپٹہ باند ھ لیں، رات بھر لگا رہنے دیں، صبح بال دھو لیں، بال نرم و ملائم ، سلجھے ہوئے چمکدار ہو جائیں گے۔

ایلوویرا جیل کی کوئی خوشبو یا بد بو نہیں ہوتی اسی لیے اسے کئی گھنٹے لگایا جا سکتا ہے۔

کڑی پتہّ، آملہ اور میتھی کے بیج سے علاج

غذائیت سے بھر پور کڑی پتہّ بالوں کے لیے بے حد مفید سمجھا جاتا ہے، اسے تیل میں جلا کر اس تیل کا استعمال کرنا بالوں کی صحت کے لیے بہترین ہے ۔

جڑی بوٹیوںمیں شمار کیے جانے والا آملہ اور میتھی کے بیجوں کا استعمال بھی بالوں کو جاندار، چمک دار اور سِلکی بنانے کے لیے اچھا آپشن ہے۔

میتھی کے بیجوں کو بھگو کر نرم کر لیں اب اسے آملہ اور کڑی پتے میںملا کر پیسٹ بنا لیں، اس ماسک کو بالوںکی جڑوں سے سروں تک لگائیں اور بالوں کو باندھ لیں، نیم گرم پانی میں تولیہ بھگو کر اچھی طرح نچور کر اسے بالوں پر باندھ لیں، 1 گھنٹے بعد بالوںکو کسی اچھے سے شیمپو سے دھو لیں۔

اس عمل کو ہفتے میں 2 سے 3 بار دہرائیں، اس کے استعمال سے بال سلجھے ہوئے سِلکی ہو جاتے ہیں، بالوں کے گرنے میں واضح کمی اور بالوں میں چمک اور جان آ جاتی ہے۔