بھارت: سڑک پر مچھلیوں سے لدا ٹرک اُلٹ گیا

November 14, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارت: سڑک پر مچھلیوں سے لدا ٹرک اُلٹ گیا

یوں تو دنیا بھر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہے، تاہم بعض اوقات ایسے حادثات پیش آتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کی سڑک پر ایسے ہی مناظر اس وقت دیکھے گئے جب مچھلیوں سے لدا بھاری بھرکم ٹرک اُلٹ گیا اور ہر طرف مچھلیاں بکھر گئیں۔

ٹرک اُلٹنے کے باعث سڑک پر ہر طرف سیکڑوں مچھلیاں پڑی تھیں، جبکہ لوگ موقع سے فائدہ اُٹھا کر زندہ مچھلیاں چوری کرتے رہے۔