پہلے پیٹ پوجا، پھر کام دوجا

November 14, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پہلے پیٹ پوجا، پھر کام دوجا

انڈونیشیا میں ایک ٹرین ڈرائیور نے کہاوت ’پہلے پیٹ پوجا پھر کام دوجا‘ کا عملی مظاہرہ پیش کردیا۔

انڈونیشیا کے مغربی صوبے جاوا میں ایک ٹرین ڈرائیور نے بھوک لگنے پر ٹرین روک دی اور کراسنگ پر کھڑے لوگوں کو نظر انداز کرتا ہوا کھانے پینے کی چیزیں لینے نکل پڑا۔

ٹرین ڈرائیور نے کراسنگ کے قریبی دکان سے کھانے پینے کا سامان لے کر ٹرین اسٹارٹ کی اور روانہ ہوگیا، یعنی پہلے پیٹ پوجا پھرکام دوجا۔