وزیراعلی کی سمری نظرانداز ‘ پرنسپل سیکرٹری سے جواب طلب

November 15, 2019

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید اورجسٹس ناصرمحفوظ پرمشتمل دورکنی بنچ نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے پر وائس چانسلرکی پوسٹ کیلئے وزیراعلی کی ناموں پرمشتمل سمری کو نظرانداز کرنے پر وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری سے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے عیسی خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست گذار پروفیسرڈاکٹرعنایت علی شاہ کی رٹ کی سماعت کی اس موقع پرعدالت کوبتایاگیاکہ وزیر اعلی خیبرپختونخواکی جانب سے سمری ارسال کی گئی جس میں درخواست گذارکانام سرفہرست تھا تاہم وزیراعلی کی جانب سے ارسال کردہ سمری کو نظرانداز کرتے ہوئے وہاں پرگورنر خیبرپختونخوا نے مذکورہ پوسٹ کیلئے ڈاکٹرنوشاد کی نامزدگی کی اوران کاتقرر نامہ جاری کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا کے پاس پر وائس چانسلرکی تقرری کا اختیار ہی نہیں ہے اوروہ وزیراعلی کی منظوری کے بغیرکسی کوبھی نامزد نہیں کرسکتے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ گورنر خیبرپختونخوانے اختیارات سے تجاوز کیاہے مگر مذکورہ کیس میں ایساکوئی قانونی قدم نہیں اٹھایاگیا اور ڈاکٹر نوشان کے نام کی سمری کو مستردیامنظورکئے بغیرایک اور پروفیسرکو پرووائس چانسلرمقرر کردیاگیا ہے جوغیرقانونی اور غیرآئینی اقدام ہے اس موقع پراسلامیہ کالج کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے اورعدالت نے پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی کونوٹس جاری کرکے جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی ۔