حکومت اقتدار کے نشے میں انتقامی سیاست پر اترآئی ہے،مہر سلطانہ

November 15, 2019

ا پشاور ( وقائع نگار )پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات و سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی مہر سلطانہ نے سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو صحت سے متعلق سہولیات کی عدم فراہمی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اقتدار کے نشے میں اس قدر انتقامی سیاست پر اتر آئی ہے کہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو بلا کسی جرم کے صرف الزامات کی بنیاد پر گرفتار کیا جا چکا ہے اور ان پر کسی بھی قسم کافرد جرم عائد نہیں کیا گیا ہے حکومت سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو فوری طور پر رہا کرے اور ان پر بے بنیاد الزامات لگانے پر ان سے غیر مشروط طور پر معافی مانگے ہر دور میں پیپلز پارٹی کے قائدین کو عوام کی محبت کے باعث سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے جو کسی بھی حکومت کو زیب نہیں دیتی ۔