پشاور ‘ تاریخی فصیل شہر گرانے کا سلسلہ جاری ٗ‘محکمہ آرکیالوجی خاموش

November 15, 2019

پشاور ( احتشام طورو ٗوقائع نگار )لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے قریب پشاور کی تاریخی فصیل شہر کو گرادیا گیا ہے جبکہ محکمہ آثار قدیمہ نے تاحال ذمہ داروں کے خلاف کسی قسم کی کار روائی نہیں کی واضح رہے کہ فصیل شہر گرانے کا سلسلہ جاری ہے ا ور حکومت کی طرف سے ایکٹ پاس کرنے کے باوجود ذمہ داروں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جاتی ا س سے قبل کوہاٹی گیٹ او ایل آر ایچ کے قریب ایک بار پہلے بھی فصیل شہر گرایا گیا تھا ۔ کلچر سول سوسائٹی کے نمائندوں نے جنگ کو بتایا پشاور کی تاریخی فصیل شہر کو جگہ جگہ گرانے سے فصیل شہر تقریبا ختم ہوچکی ہے پشاور اور خیبر پختونخوا کے دوسرے علاقوں میں بھی تاریخی مقامات کو مسمار کرنے سے سینکڑوں سال پرانی تاریخی اقداروں کا صفایا کیا جارہا ہےجو پشاور اور صوبے کی تاریخ وثقافت سے ناانصافی ہے تاریخی مقامات کو مسمار کرنے کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے اگر حکومت کی طرف سے تاریخی مقامات کومحفوظ نہ بنایا گیا تو اسکے خلاف مظاہرے کرنے کے علاوہ احتجاجی دھرنے بھی دئیے جائیں گے جبکہ وزیر اعلی ہائوس اور اسمبلی ہال کے سامنے بھی دھرنے دئیے جائیں گے ۔