پیرس میں موسم کی بدترین صورتحال، ٹریفک جام

November 15, 2019

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں موسم انتہائی خراب ہونے کے باعث نظام زندگی متاثر جبکہ ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

پیرس میں برف باری

فرانس میں موسم کی موجودہ صورتحال کے باعث برف باری میں اضافہ جبکہ 320,000 گھروں میں بجلی کی سپلائی بند ہو گئی۔

فرانس کے علاقے رائن الیپس میں غیر متوقع طور پر شدید برف باری کے باعث ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔

ریل سسٹم بھی درہم برہم ہے جبکہ ایسیر کے شمال میں واقع قصبے روچے میں ایک 63 سالہ موٹرسائیکل سے گر کر ہلاک ہو گیا، ایک نوجوان درخت سے گرنے پر شدید زخمی ہوا جس کی اطلاع پریفیکیچر نے دی۔