امریکا: ہائی وے پر بکریوں کا ریوڑ، ٹریفک کی روانی متاثر

November 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکا: ہائی وے پربکریوں کا ریوڑ، ٹریفک کی روانی متاثر

امریکا کی سڑک پر دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھی گئی جب بکریوں کا ایک ریوڑ مصروف ہائی وے پر آزادی سے گھومتا دکھائی دیا۔

یہ مناظر امریکی ریاست پنسلوانیا میں دیکھے گئے جہاں ننھی بکریاں بیچ ہائی وے پر آزادی سے گھومنے کا شوق خوب پورا کر رہی تھیں۔

یوں سڑک کے بیچوں بیچ چہل قدمی کرتی بکریوں کے ریوڑ کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں کچھ لوگ یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق بکریاں اپنے مالک کے فارم سے بھاگ نکلیں تھیں، تاہم کچھ گھنٹوں بعد پولیس نے بکریوں کو پکڑ کر سڑک کلئیر کروائی اور اُنہیں مالک کے حوالے کردیا گیا۔