پی ٹی آئی خواتین ارکان قومی اسمبلی نااہلی کیس کی سماعت ملتوی

November 16, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف کی 3خواتین ارکان قومی اسمبلی کی نااہلی کیس کی سماعت وکیل کی عدم موجودگی کے باعث 6 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے ملائکہ بخاری کے وکیل سے دوبارہ دلائل طلب کئے تھے تاہم وکیل کی عدم موجودگی کے باعث کیس کی سماعت 6دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔