امریکہ نے افغانستان سے باعزت واپسی کا موقع گنوادیا،جمعیت نظریاتی

November 16, 2019

کوئٹہ(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے مجاہداسلام مولاناجلال الدین حقانی کے صاحبزادے انیس حقانی اوردیگرکی امریکی عقوبت خانوں سے رہائی کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ مجاہدین اسلام کے عزم واستقامت نے اپنے ساتھیوں کوامریکی زندانوں استعماری اورسامراجی قوتوں کی جیلوں سے باعزت رہائی دلوادی ہے لیکن افسوس کہ بے گناہ پاکستانی دخترڈاکٹرعافیہ صدیقی جنھیں ہمارے حکمرانوں نے ڈالروں کے عیوض امریکیوںکے ہاتھ بیچ کرپاکستانیوں کی ناک کاٹ دی۔انہوں نے کہاکہ مجاہدین نےامریکہ واتحادیوں کی اینٹ سے اینٹ سے بجادیا۔انہوں نے کہاکہ مجاہدین کی لازوال قربانیوں کے نتیجے اتحادی افواج محفوظ راستے کی تلاش میں کرب اور پریشانی سے دوچار ہیں طالبان سے مسلسل مذکرات کی بھیک مانگنے کے بعد آج مذاکرات سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں معاہدے سے انحراف کرکے امریکہ نے افغانستان سے اپنی باعزت واپسی کا موقع گنوادیا ہے اور اب امریکہ کو ایک شکست خوردہ طاقت کے طور پر افغانستان سے بھاگنا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ امریکا کے انحراف سے دنیا میں اس تاثرکو بھی تقویت ملی کہ طالبان امن چاہتے تھے اور جنگ کا خاتمہ کرنے کے خواہشمند تھے مگر وائٹ ہاؤس یہ نہیں چاہتاتھا۔