وندر میں کوچ الٹنے سے دس افرادزخمی

November 16, 2019

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) وندر کھرکھیڑہ کے مقام پر تیز رفتاری کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ الٹنے سے خاتون اور بچوں سمیت 10مسافر زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق حادثہ جمعہ کی صبح پیش آیا جس کے نتیجے میں دس مسافر لطیف، آصف، طوبیٰ، ثقلین،عاطق علی،جمعہ خان،جان محمد،رضیہ،طارق اور سلیم زخمی ہو گئے پولیس اور ایدھی کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔