پسنی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ساتھی زخمی

November 16, 2019

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پسنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق پسنی کے رہائشی عبدالقادر اورمنیر احمد گزشتہ روز گھر سے بازار جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ان پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں عبدالقادر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ منیر احمد زخمی ہو گیا ۔