آٹھویں جماعت کو بورڈ امتحان اور نویں دسویں کا مشترکہ مذاق ہے ‘پین

November 16, 2019

پشاور(لیڈی ر پورٹر )خیبرپختونخواکے پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے جائزہ امتحانات پرخرچ ہونے والے اخراجات کے آڈٹ کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مال سرکار کو مال غنیمت سمجھ کر اڑاینے والوں سے ریکوری کی جائے۔پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک(PEN)کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید انس تکریم کاکاخیل کا کہنا ھے کہاب آٹھویں جماعت کو بورڈ امتحان بنانا اور نویں دسویں کا مشترکہ امتحان بھی صرف خیبر پختونخواہ میں ایک سنگین مذاق اور اپنے ذاتی مفادات کیلئے بچوں کے تعلیم کو داو پر لگانے کے مترادف ہے ایک صوبے میں ایسا نظام لانا جو کہ بین الااقوامی تو درکنار اپنے قومی نظام سے بھی ہم آہنگ نہ ہو ،کہاں کی دانشمندی ہے، آٹھویں جماعت دنیا میں کہیں پر بھی ایکسٹرنل امتحان نہیں اور نہ ہی قومی سطح پرہے تو خیبر پختون خواہ میں بچوں کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ھے دنیا سمسٹر سسٹم کی طرف جارہی ہے تو نویں دسویں ایک صوبہ میں مشترکہ امتحان بچوں کے ساتھ مذاق ھے۔