ہشتنگری میں گھرسے لاکھوں کا سونا و نقدی چوری

November 16, 2019

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ ہشت نگری کی حدود کریم پورہ میں چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سونا ٗنقدی اوردوسری اشیاء چوری کر لیں اورفرار ہو گئے ۔مسماۃ جہان سلطانہ سکنہ کریم پورہ نے تھانہ گلفت حسین شہید پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے بیٹے سے ملنے کیلئے کشمیر گئی تھی جہاں سے واپس آئی تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کی غیر موجود گی میں نامعلوم چوروں نے اس کے گھر کے تالے توڑ دئیے تھے اور ان کے گھر سے 2لاکھ 10ہزار روپے کی نقدی ٗ7تولے سونا اور دوسری اشیاء چوری کی گئی تھی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف چوری کے مقدم درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ۔