ناسا مستقبل کے الیکٹرک طیارے کو منظر عام پر لے آیا

November 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ناسا مستقبل کے الیکٹرک طیارے کو منظر عام پر لے آیا

امریکی خلائی ادارے ناسا نے کیلیفورنیا کے اپنے ایک مرکز میں ایک نئے ہوائی جہاز کی رونمائی کی ہے۔

یہ جہاز مکمل طور پر بجلی پر کام کرے گا اور اس میں کوئی دوسرا ایندھن استعمال نہیں کیا جائے گا۔

اس تجرباتی جہاز کو ’میکس ویل‘ ماڈل ایکس 57 کا نام دیا گیا ہے۔

میکس ویل کے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس میں 14 الیکٹرک موٹریں نصب کی گئیں ہیں جن میں سے دو موٹریں بڑے سائز کی ہیں جو جہاز کو اُڑانے کا کام کریں گی۔