اسرائیل کا ایک بار پھر غزہ پر فضائی حملہ

November 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

اسرائیل کا ایک بار پھرغزہ پر فضائی حملہ

اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر فضائی حملہ کر دیا۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والی فضائی کارروائیوں کے بعد مصر کی کوششوں سے دو روز قبل حماس اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر معاہدہ طے پایا تھا۔

لیکن اب اطلاعات ہیں کہ اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی نے غزہ کے شمالی علاقے میں حماس کے زیر استعمال عمارت کو نشانہ بنایا، حماس کی حکومت میں یہ نیول پولیس کا کمپاؤنڈ تھا۔