جنوبی، غربی، کورنگی اور وسطی میں سیکڑوں تجاوزات مسمار،سامان ضبط

November 17, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مئیر کراچی وسیم اختر نے اہا لیان کراچی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی عمارتوں پر غیر قانونی بل بورڈز، ہورڈنگز اور آئرن فریم اسٹرکچر نصب نہ ہونے دیں، یہ نصب کرنا نہ صرف عدالت عظمیٰ کے احکامات کی صریحا خلاف ورزی ہےبلکہ قدرتی آفات کی صورت میں یہ انتہائی وزنی بورڈز شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بھی بن سکتے ہیں،سینئر ڈائریکٹر لینڈ انفورسمنٹ اینڈ اینٹی انکروچمنٹس کے ایم سی بشیر صدیقی کے مطابق میئر نے تمام ایڈورٹائزرز سے بھی اپیل کی کہ وہ عدلیہ کے احکامات کی تعمیل میں بلدیہ عظمیٰ کراچی سے تعاون کریں، کے ایم سی کے اعلامیے کے مطابق 4اضلاع جنوبی، غربی، کورنگی اور وسطی میں بیک وقت سیکٹروں تجاوزات مسمار اور سامان ضبط کیا جاچکا ہے جبکہ مختلف گرین بیلٹس اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کا خاتمہ بھی کردیا گیا ہے۔