انجمن فلاح لودھی برادری کی تقریب

November 17, 2019

کراچی (پ ر) انجمن فلاح و بہبود لودھی برادری کے زیر اہتمام تقریب کاانعقاد اتوار کو نارتھ ناظم آباد کے مقامی لان میں کیا جائیگا۔ جس میں تقریری مقابلہ ہوگا۔اس موقع پر برادری کے ذہین طلباو طالبات میں انعامات تقسیم کیے جائینگے۔ تقریب کے مہمان خصوصی حاجی خورشید احمد لودھی اورسرپرست لیاقت علی خان لودھی ہوں گے۔