وفاقی اردو یونیورسٹی، پروفیسر محمد سعیدشعبہ کمپیوٹر سائنس کے بانی تھے،تعزیتی اجلاس

November 17, 2019

کراچی (جنگ نیوز)وفاقی اردو یونیورسٹی انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس کے تحت پروفیسر محمد سعید کے انتقال پر تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا،رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر محمد سعیدشعبہ کمپیوٹر سائنس کے بانی تھے انہوں نے اپنی زندگی کے50سال اردو کالج اور یونیورسٹی کی خدمت کی ہے لہذا ان کو خراج عقیدتپیش کرنے کیلئے شعبہ کمپیوٹر سائنس کو پروفیسر محمد سعید کے نام سے منسوب کیا جائے، اس موقع پررئیس کلیہ سائنس ڈاکٹر محمد زاہد،صدر شعبہ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر فرحان شفیق، انجمن اساتذہ کے صدر ڈاکٹر گوہر علی ،جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر اخلاق حسین،ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد صدیق اور انجمن اساتذہ کے دیگر عہدیداران نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا۔