اشتعال انگیز تقاریر ، مقدمات کی سماعت ملتوی

November 17, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی، ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، عامر خان، قمر منصور، ریحان ہاشمی، وسیم اختر اور رئوف صدیقی پیش ہوئے، فاضل جج کی رخصتی کے باعث 4 مقدمات کی سماعت 21 دسمبر جبکہ دیگر 21 مقدمات کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔