بھتہ خوری میں ملوث پولیس افسر اور ساتھی گرفتار

November 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)زمان ٹاون پولیس نے شارٹ ٹرم کڈ نیپنگ اور بھتہ خوری میں ملوث پولیس افسر اور اسکے ساتھی کو عوام کی مدد سےگرفتار کر لیا، سب انسپکٹر محمد اسلم جو کہ ان دنوں معطل ہے انسپکٹر کا جعلی رینک لگا کر اپنے پرائیوٹ ساتھی کی مدد سے عوام کو ڈرا دھمکا کر اور وردی کا ناجائز فاہدہ اٹھاکر ان سے بھتہ وصول اور شار ٹ ٹرم کڈ نیپنگ اور ہر واردات میں گاڑی کی نمبر پلیٹ کو تبدیل کرتا تھا تاکہ کو اسکو ٹریس نہ کیا جا سکے،سب انسپکٹر اسلم اور اسکے ساتھی کے خلاف تھانہ زمان ٹاون اور تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں اغوا براے تاوان و بھتہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔