ناظم آباد نمبر3 سے غیرقانونی کچرا کنڈی ختم کروائی جائے، علاقہ مکین

November 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد نمبر 3کے مکینوں نے میئر کراچی اور چیئرمین ضلع وسطی سے غیر قانونی کچرا کنڈی کے خاتمے اور علاقے کو صاف کروانے اور جراثیم کش دوائوں کا چھڑکائو کی اپیل کی ہے ، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ناظم آباد نمبر 3 III-F، ہمدرد اسپتال کے قریب ایک تنظیم کا یونٹ آفس قائم تھا جسے توڑے جانے کے بعد اس کے ملبے پر لوگوں نے کچرا پھینکنا شروع کردیا ہے اور اب صورت حال یہ ہے کہ مذکورہ مقام ایک غیر قانونی کچرا کنڈی کی شکل اختیار کرچکا ہے، جس کے باعث پورے علاقے میں نہ صرف تعفن پھیلا رہتا ہے بلکہ یہاں مچھروں، مکھیوں اور دیگر حشرات الارض کی بہتات کے ساتھ ساتھ آوارہ کتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔