سموگ:پنجاب حکومت کا کل سے مختلف شہروں میں اینٹوں کے بھٹے بند کرنیکا فیصلہ

November 17, 2019

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)سموگ میں اضافے کا خدشہ، محکمہ ماحولیات پنجاب نے کل 18 نومبر سےپنجاب کے مختلف شہروں میں اینٹوں کے بھٹے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ بھٹے فضا میں بے تحاشا آلودگی اور زہریلا دھواں پھیلا رہے ہیں جو خطرناک سموگ میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائیگی۔