ایف بی آر ری اسٹرکچرنگ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہونے کا امکان

November 17, 2019

اسلام آباد (حنیف خالد) آئندہ ہفتے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تشکیل نو کیلئے بنائی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس اسکے چیئرپرسن سید محمد شبر زیدی چیئرمین ایف بی آر کی صدارت میں منعقد ہونے کا امکان ہے جس میں سٹیئرنگ کمیٹی کے چھ دوسرے ممبرز مس نوشین جاوید امجد ممبر ایڈمنسٹریشن بنیادی سکیل 22‘ ان لینڈ ریونیو سروس محمد جاوید غنی بنیادی سکیل 22‘ ممبر کسٹمز پالیسی ایف بی آر مس سیما شکیل‘ ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز ایف بی آر بنیادی سکیل 21‘ ان لینڈ بنیادی ریونیو سروس ڈاکٹر جواد اویس آغا پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل 21‘ ممبر کسٹم آپریشنز ڈاکٹر حامد عتیق سرور ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی کم و بیش 22ہزار افسروں اور ماتحت عملے پر مشتمل ایف بی آر کی ری سٹرکچرنگ کیلئے اہم فیصلے کرینگے۔ طلحہ عزیز خان آئی آر ایس بنیادی سکیل 19چیف چیئرمین آفس (سٹاف آفیسر ٹو) سٹیئرنگ کمیٹی کے سیکرٹری کی حیثیت سے سٹیئرنگ کمیٹی کے اس اہم اجلاس میں شرکت کرینگے اور اجلاس کی کارروائی کو نوٹ کر کے اسکے منٹس چیئرمین ایف بی آر اور ایف بی آر کے ممبر صاحبان کو بھجوائیں گے۔ گزشتہ روز چیئرمین سید شبر حسین زیدی نے ایف بی آر کی ری سٹرکچرنگ کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی جس کا باضابطہ آفس آرڈر بذریعہ سرکلر نمبر 16(15ایس‘ ایم آئی آرون 2019ء) جاری کر دیا گیا جو تمام سات ممبران کو ہفتے کو مل گیا ہے۔ سٹیئرنگ کمیٹی کی معاونت کیلئے چار ذیلیاں کمیٹیاں بھی بنائی گئی ہیں۔ سب کمیٹی ری آرگنائزیشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر حامد عتیق سرور آئی آر ایس بنیادی پے سکیل 21‘ ہیومن ریسورس کی چیئرپرسن مس نوشین جاوید امجد آئی آر ایس بنیادی سکیل 22‘ ممبر ایڈمنسٹریشن ایف بی آر سب کمیٹی فیلڈ فارمیشنز کی چیئرپرسن کے محمد جاوید غنی بنیادی سکیل 22پاکستان کسٹم سروس اور سب کمیٹی آٹومیشن کے چیئرپرسن چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ سنٹرل پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل 21ڈاکٹر فرید اقبال قریشی مقرر کئے گئے ہیں۔