فواد چوہدری نے خواجہ آصف کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی

November 17, 2019

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے خواجہ آصف کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی تحریک کے مطابق14 نومبر کو خواجہ آصف نے وفاقی اور پنجاب حکومت کے نمائندوں کے بیان کو اسمبلی میں توڑ مروڑ کر پیش کیا، خواجہ آصف نے نواز شریف کی صحت سے متعلق حکومتی نمائندوں کے موقف کو غلط طریقے سے پیش کیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو نواز شریف کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں تھا، خواجہ آصف نے’’نواز شریف کو مرنے دو‘‘جیسا جملہ حکومتی نمائندوں سے منسوب کیا، تھااس لیئے خواجہ آصف کی جانب قومی اسمبلی کے فلور پر جھوٹ بولنے سے پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا اس پر بحث کرائی جائےاور معاملہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کمیٹی کو بھیجا جائے۔